گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایف آئی اے گوجرانوالہ نے پاسپورٹ آفس میں ریڈ کر کے شہریوں سے رقوم ہتھیانے والے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ، ایجنٹوں کے سر غنہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ایف آئی اے پولیس نے شہریوں کی شکایات پر پاسپورٹ آفس میں ریڈ کر کے ملزم افتخار احمد کوچالان فارم ، ٹوکن اور ڈیٹا فارم سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔