• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، تانگہ سٹینڈ پر پارکنگ مافیا کا قبضہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بلدیہ کی جگہ پر اوور ہیڈ برج کے نیچے اورسیالکوٹی پھاٹک پر تانگہ اسٹینڈ پرغیرقانونی پارکنگ مافیا کا قبضہ ہے یہ پارکنگ مافیا یہاں پر اسٹینڈ بناکر روزانہ کی بنیاد پرہر موٹرسائیکل رکشہ سے2سو روپے وصول کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور نندی پور ٹاؤن انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پارکنگ سٹینڈ بالکل غیرقانونی ہے اور یہ جگہ بلدیہ کی ہےلیکن نندی پور ٹاؤن کے علاقہ میں آتی ہے۔  
تازہ ترین