ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کے قتلِ عام کی مذمت کرتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل صحافیوں کو قتل کرکے اسرائیلی حکومت کوئی اچھا کام نہیں کر رہی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خلیجی ممالک کے 5 صحافیوں کو غزہ میں شہید کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
صحافیوں کو اس انداز میں شہید کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت اب اپنے زوال کی جانب جارہی ہے۔