پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اپنی ’بولڈ برتھ ڈے پارٹی‘ کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوگئیں۔
سونیا حسین نے حال ہی میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
سونیا حسین نے اپنی سالگرہ کی تقریب کے لیے دو مختلف قسم کے مغربی ملبوسات کا انتخاب کیا، پہلے وہ گلابی رنگ کا لباس پہنے نظر آئیں جبکہ کیک کاٹتے ہوئے اُنہوں نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ کے دوستوں کے ساتھ بولڈ ڈانس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سونیا حسین کی یہ بولڈ برتھ ڈے پارٹی سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آئی۔
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔