• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

500 اسرائیلی خواتین کا غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کیلئے مہم کا آغاز

کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

تقریباً 500 اسرائیلی خواتین نے ’مدرز آن دی فرنٹ‘ نامی نیا اتحاد قائم کردیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرئیلی خواتین کے اس اتحاد کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مہم چلانا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اِس اتحاد کی تحریک 1997ء کی Four Mothers مہم سے لی گئی ہے جس نے مئی 2000ء میں اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان سے نکالنے پر مجبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید