• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری کوارٹر میں گھس کرموبائل کیمرے سے فلم بنانے پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں کیخلاف درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سالڈ ویسٹ کی سینٹری ورکر عظمیٰ اشرف نے سرکاری کوارٹر میں زبردستی گھس کر موبائل کیمرےسے فلم بنانے پر  ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے خلاف وومن کرائسس سنٹر اور ہیومن رائٹس کو درخواست دے دی۔ سینٹری ورکرعظمیٰ نے بتایا   کہ میری بہن عطیہ کو ڈی سی او ملتان کی جانب سے کوارٹر الاٹ کیا گیا۔میں کوارٹر میں موجود تھی کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران فہیم لودھی اور عثمان اہل علاقہ کو لیکر کوارٹر میں گھس گئے۔عثمان نے موبائل کیمرےسے فلم بنانا شروع کردی ۔جب انہیں منع کیا گیا تو وہ چلے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوارٹرضلعی حکومت کی ملکیت ہے  اگر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کو ڈی سی او کی الاٹمنٹ پر اعتراض ہے تو وہ ان سے رابطہ کریں ۔انہیں خواتین کی فلم بنانے اور ہراسمنٹ پھیلانے کا اختیار نہیں۔
تازہ ترین