• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: گھر میں رکھے ماڈل ٹرین سیٹ کی سرنگ سے سانپ نکل آیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آسٹریلیا میں ماڈل ٹرین سیٹ کی سرنگ سے زہریلا سانپ نکل آیا۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے ایک گھر میں رکھے ایک ماڈل ٹرین سیٹ کے ٹنل (سرنگ) میں رہائشیوں نے ایک زہریلے سوئے ہوئے سانپ کو دیکھا جس کے بعد انھوں نے سانپ نکالنے والے مقامی سپیرے کو بلایا۔

پہلے تو اسے ربڑ کا سانپ سمجھا گیا، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ ایک اصلی، صحت مند اور کافی بڑا براؤن درختوں کا سانپ تھا جو اس ماڈل ٹرین سرنگ میں جا کر سوگیا تھا۔ 

سپیرے کی جانب سے سانپ کو محفوظ طورپر پکڑ کر نکالنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔ 

سپیرے کا کہنا تھا کہ سانپ اپنی کھال اُتارنے کی تیاری کر رہا تھا بعدازاں سانپ کو جنگل میں لے جاکر ایک درخت پر چھوڑ دیا۔



دلچسپ و عجیب سے مزید