وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، مسلم لیگ ن اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ گفتگو کریں اور ایشوز حل کریں۔
رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو ایشو اٹھا رہی ہے، ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ایشوز حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسائل کا حل مل بیٹھ کر بات کرنے میں ہی ہے۔