• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں ایک شخص نے موبائل فون نگل لیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

مصر کے شہر الغردقہ کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد ایک شخص کے معدے سے موبائل فون نکال لیا، مریض نے موبائل فون نگل لیا تھا۔

ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق مریض کو شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور شدید کمزوری کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، اسکین کے دوران معدے میں ایک بھاری شے کی موجودگی کا پتہ چلا، جو بعد میں ایک چھوٹا موبائل فون نکلا، جسے مریض نے غلطی سے نگل لیا تھا۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی نے بتایا کہ ماہر سرجنز کی ٹیم نے فوری آپریشن کر کے فون کو نکال لیا، سرجری بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوئی اور مریض ہوش میں آنے کے بعد مستحکم حالت میں ہے۔

 تاہم اسے مزید نگرانی میں رکھا گیا ہے، حکام نے یہ وضاحت نہیں کی کہ فون معدے میں کیسے پہنچا۔

یہ واقعہ دنیا بھر میں ریکارڈ ہونے والے ان غیر معمولی کیسز میں شامل ہو گیا ہے جس میں مریضوں نے مختلف خطرناک اشیاء نگل لی تھیں، مصر میں اس سے قبل 2021ء میں بھی ایک ایسا ہی کیس رپورٹ ہوا تھا، جب ایک موبائل فون مریض کی غذائی نالی میں پھنس گیا تھا جسے ہنگامی سرجری کے ذریعے نکالا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید