بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جمعرات کو ممبئی میں اس وقت پاپا رازی کیمرہ مین پر ناراض ہوئیں جب وہ بلا اجازت عالیہ کے پیچھے ایک نجی عمارت میں ان کی ویڈیو بنانے کے لیے داخل ہوئے، عالیہ وہاں پر پیڈل بال کا گیم کھیلنے جا رہی تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ فوٹوگرافرز نے انہیں دیکھ کر ان کا پیچھا شروع کر دیا تھا۔
اس موقع پر عالیہ بھٹ ان پر ناراض ہوئیں اور کہا کہ باہر جاؤ۔
ایک ویڈیو جو منظرِ عام پر آئی ہے، اس میں عالیہ بھٹ کو اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ پاپارازی کیمرہ مین سے سختی سے کہتی ہیں کہ وہ وہاں سے چلے جائیں، گیٹ کے اندر نہ آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے۔
وہ ناراض نظر آئیں کیونکہ فوٹوگرافرز ان کی ویڈیو بناتے رہے۔
بار بار کہنے کے باوجود جب وہ وہاں سے نہ ہٹے تو عالیہ نے ایک بار پھر ان سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں، اس کے بعد وہ اندر چلی گئیں۔