• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُکینہ خان کا مکہ مکرمہ میں نکاح، دلہے کا نام بھی سامنے آگیا

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ سُکینہ خان نے مکہ مکرمہ میں نکاح اور پھر عمرہ ادا کر لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نکاح سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں نکاح کے موقع پر تقسیم کیے جانے والے چھواروں کی تصویر پوسٹ کی جس میں آبِ زم زم بھی شامل ہے اور ساتھ ہی ایک کارڈ بھی موجود ہے جس پر نکاح اور عمرہ پرنوبیاہتا جوڑی کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پیج کی جانب سے سُکینہ خان کے نکاح کے دعوت نامے کی بھی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ان کے دلہا کا نام ’رومانُ‘ درج ہے۔


بعدازاں اداکارہ نے اپنے مایوں کے کی بھی چند تصاویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر مایوں کی وائرل تصاویر میں اداکارہ کو غیر روایتی انداز میں دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنے مایوں پر زرد ساڑھی، ہلکے میک اپ اور پھولوں کی زیور کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر جوں ہی اداکارہ کے نکاح کی خبر وائرل ہوئی تو ان کے چاہنے والوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید