• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا پائتھون چیلنج 2025: خاتون شکاری نے 60 سانپ پکڑ کر 10 ہزار ڈالر جیت لیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 ٹیلر اسٹین بیری نامی خاتون نے فلوریڈا پائتھون چیلنج 2025ء میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

انہوں نے 60 خطرناک اور مقامی ماحول کے لیے نقصان دہ برمی پائتھون سانپ پکڑے اور 10 ہزار ڈالر کا گرینڈ انعام جیتا۔ یہ اعلان فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن (FWC) نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق 10 روزہ مقابلے میں امریکا کی 30 ریاستوں اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 934 شرکاء نے حصہ لیا، جنہوں نے مجموعی طور پر ریکارڈ 294 پائتھون سانپ پکڑے۔

ٹیلر اسٹین بیری اور ان کے شوہر رہیٹ، نیپلز (فلوریڈا) میں رہتے ہیں اور سانپوں اور شکار سے متعلق سوشل میڈیا پیجز بھی چلاتے ہیں۔

ساؤتھ فلوریڈا واٹر مینجمنٹ ڈسٹرکٹ (SFWMD) کے بورڈ ممبر رن برگرون کے مطابق برمی پائتھون 20 فٹ لمبا اور 200 پاؤنڈ وزنی ہو سکتا ہے، جو مقامی جنگلی حیات کے قدرتی فوڈ چین کو تباہ کر رہا ہے۔

 اسی خطرے کو مدِنظر رکھتے ہوئے FWC نے یہ مقابلہ شروع کیا، جس کا مقصد نقصان دہ پائتھون کی آبادی کم کرنا اور عوام کو ان کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید