• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں اغواء برائے تاوان کے واقعات باعث تشویش ہیں جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی پرس سیکرٹری حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی ضلع قلعہ عبداللہ کے امیر مفتی زین العابدین صوبائی سالارعبدالولی تحصیل کے امیر حاجی فیض احمدجنرل سیکرٹری محمد یاسین اخوندزادہ مولوی محمد ولی قاری عبدالسلام اور دیگر نے چمن ریلوے ہسپتال کے ڈاکٹر غلام محمد کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن میں اغواء برائے تاوان کے پے درپے واقعات باعث تشویش ہیں واقعات انتظامیہ اور انتظامی اداروں کیلئے چیلنج سے کم نہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چمن میں دو دنوں کے واقعات اغواء برائے تاوان سے چمن کے عوام میں خوف و ہراس میں اضافہ اور عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنمائوں نے ڈاکٹر غلام محمد کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نظریاتی عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔
تازہ ترین