• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے مذاکرات کیلئے الاسکا پہنچ گئے

امریکی صدر ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے مذاکرات کے لیے امریکی ریاست الاسکا پہنچ گئے ہیں، پیوٹن بھی الاسکا پہنچ گئے ہیں۔

امریکی صدر کی روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات ون آن ون نہیں ہوگی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک ہوں گے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ کی پیوٹن سے ون آن ون ملاقات طے تھی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی چاہتا ہوں، نہیں جانتا کہ ملاقات کو کیا چیز کامیاب بنائے گی، اگر آج جنگ بندی نہیں ہوتی تو میں خوش نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا بھی امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید