پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ و ہدایتکارہ مرینہ خان گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کو بھول گئیں۔
سینئر اداکارہ کی یاداشت پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اُٹھا دیے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام، جس میں مرینہ خان اور عتیقہ اوڈھو بطور پینلسٹ مختلف ڈراموں پر رائے دیتی ہیں، میں ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ پر گفتگو ہوئی۔
اس دوران ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے ایک سین پر عتیقہ اوڈھو نے کی۔ مذکورہ سین میں ڈرامے کے کردار ’افرا‘ کی گمشدگی پر بات کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس پر میزبان نے فوراً کہا کہ یہ حمیرا اصغر کے کیس سے کافی ملتا جلتا ہے جبکہ اذان سمیع خان کا کردار ’فرہاد‘ ظاہر جعفر (نور مقدم کیس) کی یاد دلاتا ہے۔
میزبان کا جواب سن کر مرینہ خان نے لاعملی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ ’حمیرا اصغر کون؟‘، جس پر عتیقہ اوڈھو نے حیرت سے جواب دیا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ لڑکی جو اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھی۔
پروگرام کے اس مختصر ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔
صارفین نے مرینہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی غیر حاضر دماغی پر سوال کیا کہ کیا اداکارہ کو ڈیمینشیا کا مرض لاحق ہے؟ انہیں جانچ کروانے کی ضرورت ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں بےحس اور لاپروا بھی قرار دیا۔
ایک صارف نے حیرت کا اظہار کیا اور لکھا کہ کیا انہوں نے یہ پوچھا ہے کہ حمیرا اصغر کون؟