• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی

چین وزارتِ خارجہ ترجمان—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
چین وزارتِ خارجہ ترجمان—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں کے حق میں نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطاق چین وزارتِ خارجہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’چین ایران کے ایٹمی مسئلے کے پُرامن حل کا حمایتی ہے‘۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے یورپین ممالک کی جانب سے اگست تک سفارتی حل نہ نکلنے کی صورت میں  ایران پر پابندیوں کے انتباہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، ’چین ایران اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں کے حق میں نہیں اور اس معاملے کے سیاسی اور پُرامن حل پر زور دے گا۔‘

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں نافذ کرنے سے فریقین کے درمیان اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ایٹمی عدم پھیلاؤ اور خطے میں امن و استحکام کی حمایت کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید