ایران اور چین کےدرمیان 25سالہ اسٹریٹیجک اکنامک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
خبر ایجنسی کےمطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر ایران پہنچے تھے۔
معاہدے کےتحت چین ایران کےدرمیان توانائی، انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔
چین اور ایران کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانےکےمعاہدے کے مسودے پر 2016 سے کام جاری تھا۔