• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی کاموں کی نگرانی کیلئے پشاور پہنچ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیم امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے، این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، شمالی علاقہ جات میں ممکنہ بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، سیاح اگلے 5 تا 6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کریں، متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور مقامی رضا کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو تمام صورت پر بریفنگ دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید