• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیلنسکی کا ڈونلڈ ٹرمپ پر روس پر دباؤ تیز کرنے پر زور

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر روس پر دباؤ تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ ہمیں حقیقی امن کی ضرورت ہے، روسی حملوں کے درمیان وقفے کی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد یورپی رہنماؤں سے بات کی تھی، امریکی صدر سے روس پر دباؤ تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کی قابل اعتماد اور طویل مدتی ضمانت ہونی چاہیے، یورپ اور امریکا دونوں کو سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنی چاہئیں، علاقائی مسائل کا فیصلہ صرف یوکرین کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید