خیبر پختونخوا میں 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 145 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 151 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں خیبر پختونخوا میں 137 افراد زخمی ہوئے جبکہ اسی دوران باشوں اور سیلاب سے گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 25 جون سے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 658 افراد جاں بحق اور 905 زخمی ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 25 جون سے بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا میں 396 افراد، پنجاب میں 164 افراد، سندھ میں 28 افراد، بلوچستان میں 20 افراد، گلگت بلتستان میں 28 افراد، آزاد کشمیر میں 14 افراد اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
بارشوں کے باعث ملک بھر میں 1913 مکانات گر گئے، جبکہ 587 مویشی ہلاک ہو گئے۔
گزشتہ 6 گھنٹوں میں ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں 151 افراد میں 124 مرد، 16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے 137 افراد میں 107 مرد، 20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔