• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

فراز مغل، فائل فوٹو۔
فراز مغل، فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کےلیے مدد نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے، 200 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

فراز مغل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، قومی سانحہ ہے وزیراعظم شہباز شریف کو بونیر کے لیے سامان بھجوانا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بونیر میں سیلاب زدہ علاقوں میں کے پی حکومت کام کررہی ہے، خیبر پختونخوا بھر میں درخت لگا رہے ہیں، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور نہروں میں ارلی وارننگ سسٹم موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید