• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل صبح ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل صبح کیا جائے گا، سلیکٹرز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پریس کانفرنس میں یہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز سے متعلق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طویل اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 3 ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیاء کپ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان نے مشاورت بھی کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ایشیاء کپ کی اہمیت کی وجہ سے مضبوط اسکواڈ ترتیب دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام بھی زیرِ بحث آئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت کے خلاف اہم میچز سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید