کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریق اکے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے، میچ میں 18 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی میں آف دی میچ قرار پائے۔
شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا، پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ آج رات بنگلہ دیش سے کھیلے گا۔