• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کی ہے۔

میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو 2-1 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔

پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 2-0 سے ہرایا تھا۔

پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان کل جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید