ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025ء کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹاکرا کل بروز اتوار کو ہوگا۔
پاک بھارت سُپر فور میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میچ کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 درہم یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 سے رات 10 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی۔
سُپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے میں بھارت نےعمان کو ہرایا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ٹاس کے بعد اپنی ہی ٹیم میں کی جانے والی تبدیلیاں بھول گئے۔
بھارتی کپتان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ دو تبدیلیاں کی ہیں لیکن دو میں سے ایک کا نام بھول گئے، سوچنے پر یاد نہ آیا تو کہا میں تو روہت شرما بن گیا ہوں۔
واضح رہے کہ روہت شرما بھی ٹاس کے وقت اکثر بھول جایا کرتے تھے کہ سکہ ان کی جیب میں ہے۔