سرگودھا (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نےعامر سلطان چیمہ سے انکے والدکے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری انورعلی چیمہ سیاست کی یونیورسٹی تھے۔ ان کی وفات سے سرگودھا کی سیاست کا ایک اہم باب ختم ہو گیا ہے۔ چوہدری انور علی چیمہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان سینئر پارلیمنٹیرین اور عوام کے مقبول لیڈر تھے۔ چوہدری انور علی چیمہ سرگودھا کی شناخت تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ سرگودھا کا سرمایہ تھے۔جنہوں نےشہر کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا۔