• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال، مظاہرے جاری

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

تل ابیب میں فوجی ہیڈ کوارٹرز کے باہر بھی بڑی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں جن میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِخانہ بھی شامل ہیں۔

مظاہرین نے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر آج ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔ 

اسرائیلی مظاہرین نے سڑکوں پر آگ لگا کر متعدد شاہراہیں بلاک کر دیں۔

مظاہرین نے غزہ میں جنگ روکو، یرغمالیوں کو واپس لاؤ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ 

اسرائیلی پولیس نے اس موقع پر پانی کی توپوں سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ 

اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 38 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے لیے ملک گیر احتجاج کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خلاف مظاہرے حماس کو تقویت دینے کا سبب بن رہے ہیں۔ 

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ حماس کے خاتمے کے بغیر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے حماس کو مضبوط کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید