• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے پاکستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے سبب ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے، سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سیلاب سے نقصانات کی تفصیل

آزاد کشمیر، گلگت اور خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائڈنگ اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 540 ہوگئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر تباہی کی داستان بنا ہوا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں ہر جگہ ملبے کا ڈھیر اور تباہی کے المناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بونیر کے ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی کی شدت بےمثال ہے، اب تک 401 ہلاکتیں، 671 زخمی اور 4 ہزار 54 مویشیوں کے نقصان کی تصدیق ہو چکی ہے۔

2300 مکانات مکمل جبکہ 413 جزوی تباہ ہوئے ہیں، 6 سرکاری اسکول متاثر ہوئے ہیں۔

2 تھانے اور 639 گاڑیاں بہہ گئیں ہیں جبکہ 217 دکانیں مکمل اور 824 جزوی متاثر ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید