اسپشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کر دیے۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے ارکان سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور ان کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کیا۔