پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے ساتھی اداکارہ و میزبان وینا ملک کو اپنے شو میں مدعو کرکے کھری کھری سنا دی۔
حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام، جس کی میزبانی فضا علی کرتی ہیں، میں اداکارہ وینا ملک کو مدعو کیا اور ریلز بنانے تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مذکورہ شو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں فضا علی وینا ملک کی کلاس لیتے دکھائی دے رہی ہیں اور سوال کر رہی ہیں کہ وینا کیوں کم عمر لڑکوں کے ساتھ ریلز بناتی ہیں؟
انہوں نے وینا ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کریں، جو غیر معروف ہوں کیونکہ وینا ملک کے ساتھ جو کھڑا ہوتا ہے وہ برانڈ بن جاتا ہے اس لیے وینا ملک کو نہیں بلکہ شہرت کے لیے لوگوں کو وینا کی ضرورت ہے۔ پیسے کمانے ہی ہیں تو اپنے میوزک سے بھی کماسکتی ہو اس کے لیے ریلز بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
فضا علی کے اعتراضات پر وینا ملک نے صرف اتنا ہی کہا کہ میں جن کے ساتھ ریلز بناتی ہوں وہ میرے دوست ہیں، میرے دل کے بہت قریب ہیں۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے فضا علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شو میں مہمان کو مدعو کرکے انہیں بولنے کا پورا موقع نہیں دیا۔