• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: 25 ملین ڈالرز کا نایاب گلابی ہیرا چوری، اسمگل کی کوشش ناکام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دبئی پولیس نے 25 ملین ڈالرز کے نایاب گلابی ہیرے کی چوری کو ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کا ایک گروہ نایاب گلابی ہیرا چوری کر کے متحدہ عرب امارات سے اسمگل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا جسے بروقت کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا گیا۔

دبئی حکام کے مطابق مبینہ طور پر 3 مشتبہ افراد نے 20 قیراط سے وزنی 25 ملین ڈالر کے ہیرے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ایک جیولر سے ہیرا چرانے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈکیتی کے 8 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کیے گئے ہیرے کو ایک چھوٹے ریفریجریٹر کے ذریعے اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیرے کے چور ایک سال سے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید