گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
گورنر سندھ اور ڈاکٹر فاروق ستار نے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی، مسائل سنے اور اظہارِ ہمدردی کیا۔
انہوں نے ایئرپورٹ، سرجانی اور دیگر مقامات پر بارش کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
گورنر سندھ نے متاثرہ شہریوں کو فوری اور ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔