یوکرین اجلاس کے دوران اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی آنکھیں گھمانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکا کے دارالحکومت میں یوکرین جنگ پر ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں، کیمروں نے انہیں جرمن رہنما کی گفتگو پر آنکھیں گھماتے ہوئے ریکارڈ کرلیا۔
18 اگست کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں سمیت برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر بھی موجود تھے۔
اسی دوران جب جرمنی کے رہنما فریڈرش مرز بات کر رہے تھے تو میلونی کے تاثرات کیمرے میں محفوظ ہوگئے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
کیمروں نے یہ بھی ریکارڈ کیا کہ اجلاس کے دوران میلونی نے صدر ٹرمپ سے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اسے پسند کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ایسا کرتے ہیں، میں تو اپنی پریس سے کبھی بات ہی نہیں کرنا چاہتی، یہ جملہ اس وقت ریکارڈ ہوا جب صحافی کمرے سے باہر جا رہے تھے۔
میلونی کی یہ اداکاری نما مسکراہٹ اور آنکھیں گھمانے کا انداز سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپ موضوع بن گیا اور اجلاس کے سنجیدہ ماحول میں یہ لمحہ سب سے زیادہ زیرِ بحث رہا۔