• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل عرب لیگ کے اجلاس میں ایرانی خلاف ورزیوں پر بحث ہو گی: سعودی مستقل مندوب

عرب لیگ میں سعودی مستقل مندوب عبدالعزیز بن عبداللّٰہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
عرب لیگ میں سعودی مستقل مندوب عبدالعزیز بن عبداللّٰہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز بن عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ کل عرب لیگ کا وزارتی سطح پر آن لائن اجلاس ہو گا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور کیا جائے گا اور ایرانی خلاف ورزیوں پر بحث کی جائے گی۔

سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے ایران نے عرب ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کو نشانہ بنایا ہے۔

عبدالعزیز بن عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ایرانی کارروائیوں نے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں پر ایرانی حملے خطرناک اور ناقابل قبول اشتعال انگیزی ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے عبدالعزیز بن عبداللّٰہ بتایا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اجلاس کا مقصد عرب ملکوں پر ہونے والے حملوں سے نمٹنے کے لیے متحد مؤقف مرتب کرنا ہے۔

سعودی مستقل مندوب نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید