• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن نے امریکی شہری کو موٹرسائیکل کا تحفہ کیوں دیا؟

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران ایک امریکی شہری کو نئی موٹر سائیکل تحفے میں دے دی۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ الاسکا میں پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران ہوا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں روسی سفارت خانے کے ایک ملازم آندرے لیڈینیف نے اینکریج ہوٹل کی کار پارکنگ میں الاسکا کے شہری مارک وارن کو اپنی نئی یورال موٹر سائیکل کی چابیاں دیں۔

لیڈینیف نے وارن سے ہاتھ ملا کر اُنہیں موٹر سائیکل کی چابیاں دیتے ہوئے کہا ’یہ روسی فیڈریشن کے صدر کی جانب سے آپ کے لیے تحفہ ہے‘۔

مارک وارن نے روسی صدر کی طرف سے ملنے والے تحفے کو خوشی سے قبول کیا۔

مارک وارن نے تحفہ قبول کرتے ہوئے کہا، ’مجھے اپنی پرانی موٹر سائیکل بہت پسند ہے لیکن پیوٹن کی جانب سے ملنے والی موٹر سائیکل واضح طور پر میری موٹر سائیکل سے بہت بہتر ہے، میں لاجواب ہوں، یہ حیرت انگیز تحفہ ہے، ان کا بہت شکریہ‘۔

واضح رہے کہ مارک وارن نے نیوز رپورٹنگ کے دوران یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روس پر عائد پابندیوں کے مضمرات کے بارے میں بات کی تھی۔ 

انہوں نے رپورٹنگ کے دوران اپنی موٹر سائیکل کی سروس کے دوران درپیش مشکلات کا بھی ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس تلاش کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اس کا مینوفیکچرنگ پلانٹ یوکرین میں واقع ہے۔

رپورٹرز نے مارک وارن کی بائیک کی بھی تعریف کی جسے یورال نے تیار کیا ہے جس کی اصل فیکٹری 1941ء میں قائم ہوئی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید