پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ابوبکر محمود میلبرن کپ میں لاہور سلطانز کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔
آسٹریلیا میں میلبرن کپ 2025ء اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں لاہور سلطانز کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ابوبکر محمود گزشتہ برس ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، وہ رواں برس اپریل میں علاج کےلیے میلبرن چلے گئے تھے۔
اس بارے میں ابوبکر محمود کا کہنا تھا کہ میرا ری ہیب جاری ہے، پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن کپ میں لاہور سلطانز کی ٹیم پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دے گی۔
ابوبکر محمود نے یہ بھی کہا کہ لاہور سلطانز میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کے منتظر اور کپتانی کیلئے پُرجوش ہیں۔