• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز بارش اور سیلاب کے بعد پانی نکالنے اسپائیڈر مین سڑک پر آگیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت کے شہر ممبئی میں تیز بارش اور سیلاب کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جسے ہٹانے کیلئے اسپائیڈر مین سڑک پر نکل آیا۔

اسپائیڈر مین کا لباس پہنے شخص کی سڑک پر جھاڑو اور وائپر کے ذریعے نکاسی آب کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک تقریباً 20  لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ کیپشن لکھا گیا: "بہت پانی خالی کرنا ہے ابھی۔"

سوشل میڈیا صارفین نے "ممبئی کے اسپائیڈر مین"  کی جانب سے پانی نکالنے کی کوشش پر دلچسپ تبصرے بھی شروع کردیے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید