ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد بجلی کی سپلائی مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے، کے الیکٹرک کا نیٹ ورک مستحکم ہے اور بارش سے متاثرہ فیڈرز کو بحال کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق علاقائی سطح پر مقامی فالٹس کی درستگی کے لیے بھی ٹیمیں فیلڈ میں 24 گھنٹے متحرک ہیں، بارش کے آج متوقع اسپیل کے لیے بھی مقامی ٹیمیں تیار ہیں۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری انتظامیہ و متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اسکیم 33 کی مختلف سوسائٹیز میں 35 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال بلاک 7 میں 20 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے، گھروں سے استعمال کا پانی ختم ہوگیا ہے۔
عوام نے کہا کہ کل اتنی بارش بھی نہیں ہوئی کہ ہماری زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔