• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اب صرف ایک القادر کیس رہتا ہے: اخونزادہ حسین یوسفزئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اب صرف ایک القادر کیس رہتا ہے، پی ٹی آئی کی جدوجہد آئین کی بحالی اور بانیٔ پی ٹی آئی کی آزادی تک جاری رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ  8 فروری کو عوام کے ووٹ نے 9 مئی بیانیہ مسترد کیا، آج پاکستان کی عدلیہ نے آئین کو بحال کیا ہے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت اس فیصلے کو خوش آئند سمجھتی ہے، پاکستان میں ایک مخصوص ٹولے نے پی ٹی آئی کے خلاف منظم مہم شروع کر رکھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کو چلنا ہے تو آئین کی بحالی آکسیجن کی طرح لازم ہوگئی ہے، آئین میں جو غیرجمہوری قوتوں نے چیزیں شامل کیں ان کاخاتمہ ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے زبانی فیصلہ سنا دیا اور بانی تحریک انصاف کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ دونوں سے عدالت کے 2 سوالات ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید