• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی امن و استحکام مشترکہ ہدف، پاکستان کو قابل اعتماد اتحادی تصور کرتے ہیں، چین

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے، اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ مہمان وزیر خارجہ سے ملاقات میں سی پیک سمیت پاک چین تعلقات سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک فیز 2، عوامی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید