مشیر خزانہ خیبرپختونخو مزمل اسلم نے کہا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے ریسکیو 1122 کے لیے 22 کروڑ روپے جاری کر دیے۔
فلڈ ریلیف فنڈز کے حوالے سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے موجودہ سیلاب میں فرنٹ لائن پر کام کیا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ 2 ہزار سے زیادہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، آپریشن میں 163 ریسکیو گاڑیوں کا استعمال کیا گیا، موجودہ سیلابی صورتحال میں 5 ہزار200 افراد کو ریسکیو کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 3 ایمرجنسی کیمپس قائم کیے ہیں، ریسکیو نے 80 ایلیٹ ریسکیو یونٹس کا استعمال کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 50 ریسکیورز گیجٹس کے ساتھ سیلاب آپریشن میں تعینات کیے گئے ہیں۔