• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا، سنیتا آہوجا میں طلا ق کی خبروں کی تردید

بالی ووڈ اداکار گووندا کی ٹیم نے سنیتا آہوجا سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ جوڑے میں کوئی طلاق نہیں ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق ہورہی ہے، اس معاملے پر جوڑے نے تاحال لب کشائی نہیں کی تاہم اداکار کے منیجر نے ردعمل دیا ہے۔

میڈیا میں رپورٹ ہوا کہ 34 سالہ شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا علیحدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں، ان تمام دعوؤں کو اداکار کی ٹیم نے مسترد کردیا اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق فی الوقت حالات مشکل دکھائی دے رہے ہیں لیکن بات طلاق تک نہیں پہنچی ہے، ہر جوڑے میں چھوٹی موٹی ناراضیاں ہوتی ہیں، لوگ پرانے مسئلے اٹھا رہے ہیں۔

گووندا کے منیجر نے مزید کہا کہ لوگ معاملے کو مرچ مسالہ لگا رہے ہیں، لیجنڈ اداکار جیسا شخص نہ تو کسی پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے اور نہ ہی چیخ سکتا ہے تو پھر ظلم کے دعوےکہاں سے آرہے ہیں؟

ایک سوال کے جواب میں اداکار کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے قریب سے کام کیا ہے، وہ بالکل ویسے انسان نہیں جیسا تاثر بن گیا ہے، یہ سب پرانی کہانیاں ہیں، جن پر جوڑا کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گووندا عدالت میں پیش ہوئے ہیں نہ ہی سنیتا عدالت گئی ہیں، سوائے ایک بار کے جب کیس فائل کیا گیا تھا، جوڑا فی الحال بچوں کی شادی اور کیریئر پر توجہ دے رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید