• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا کی بے وفائی سے دلبرداشتہ اہلیہ سنیتا آہوجا طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 برس بعد گووندا پر بےوفائی اور ظلم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

سنیتا آہوجا نے شوہر پر بےوفائی، ظلم و ستم اور رشتے سے کنارہ کشی جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔

سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے اداکار گوندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید