غصے میں بپھرے ہاتھی نے سڑک پر ٹرک کو الٹ دیا، بھارتی شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی اپنی طاقت کے زور پر منی ٹرک کو الٹتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ واقعہ گھنے سبزے سے گھری ایک سنسان سڑک پر پیش آیا، جہاں ٹرک کے الٹنے کے بعد راستہ بند ہو گیا۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ "یہ جنگل کی طرف سے یاد دہانی ہے، ایک ہاتھی کا منی ٹرک کو الٹ دینا صرف طاقت ہی نہیں بلکہ اس کے دباؤ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
جنگلی حیات تفریح نہیں ہے، اسے جگہ اور احترام چاہیے۔ دور رہیں اور محفوظ رہیں۔ جنگلی حیات کو آزاد گھومنے دیں۔"
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے زور دیا کہ ایسے واقعات اس بات کی علامت ہیں کہ جنگلی جانوروں کو ان کی فطری جگہ دینا ہی سب سے بہتر اور محفوظ راستہ ہے۔