• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا: شرجیل میمن

شرجیل میمن—فائل فوٹو
شرجیل میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔

حیدر آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کا صوبے بھر میں نیٹ ورک ہے، حکومت کی جانب سے سائبر نائف علاج مفت کیا جا رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جناح اسپتال اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ جدید سہولتوں سے آراستہ ہے، نئے اسکول، کالجز اور جامعات قائم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز بس، پنک بس اور الیکٹرک بسیں عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید