محکمہ صحت کی ٹاسک فورس نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانے والی 2فیکٹریاں سیل کردیں۔ فیکٹریوں میں کھانسی نزلہ زکام کے مضرصحت سیرپ تیار کئے جاتے تھے۔
کارروائی سرگودھا کے علاقے واٹرسپلائی روڈ پر کی گئی۔ محکمہ صحت کی ٹاسک فورس نے چیئرپرسن ٹاسک فورس ڈاکٹرنادیہ عزیز کے ہمراہ جعلی ادویات بنانے والی 2 فیکٹریوں پر چھاپا مارا ۔
دوران کارروائی بھاری مقدار میں جعلی ادویات پکڑی گئیں جنہیں تجزئیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیاگیا ۔ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں میں مضرصحت سیرپ تیار کئے جاتے تھے۔