فیصل آباد میں سرکاری کالج کی دوسری منزل سے طالبہ گر کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں سمندری گورنمنٹ وومن کالج کی دوسری منزل سے طالبہ گر کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ طالبہ بی ایس سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ تھی۔
طالبہ کالج کی چھت سے نیچے گر کر زخمی ہوئی، جسے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طالبہ جانبر نہ ہوسکی اور اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔