بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹے میں 190 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مقبوضہ جموں اور کشمیر میں لوگوں کو دریاؤں، نالوں اور پہاڑوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مقبوضہ وادی میں 27 اگست تک مزید شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
حالیہ شدید بارش سے جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر پُل کو بھی نقصان پہنچا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔
مقبوضہ علاقے میں اس سے قبل اگست 1926ء میں 228 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔