مقبوضہ کشمیر میں ضلع کشتواڑ کے گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے۔
سری نگر سے بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ بادل پھٹنے کے بعد بارشوں اور سیلاب سے 46 افراد ہلاک اور 50 لاپتہ ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 30 سے زائد ہندو یاتری شامل ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔
مقامی حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔