فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کےلیے امریکا پہنچ گئے۔ جہاں وہ امریکی صدر ٹرمپ کو یوکرین جنگ کے کسی بھی تصفیے میں یورپ کو شامل کرنے کے حوالے سے قائل کریں گے۔
فرانسیسی حکام نے کہا کہ پیر کو صدر میکرون واشنگٹن میں امریکی صدر پر زور دیں گے کہ وہ امریکا کے اتحادیوں کی حفاظت پر غور کریں کیونکہ امریکی رہنما روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔
میکرون یوکرین پر روس کے حملے کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر وائٹ ہاؤس جائیں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اس ہفتے کے آخر میں امریکا پہنچیں گے۔
صدر میکرون نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ امریکا یہ کہنے جا رہیں کہ فرانس اور یورپ کی حفاظت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھاری ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس ساتھ ہی اس میں اضافہ کر رہا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے پیوٹن کے ساتھ دوبارہ سفارت کاری شروع کرنے سے پورے یورپ میں صدمے کی ایک کیفیت ہے اسکی وجہ امریکا صدر نے جانب سے یورپی ممالک اور یوکرین کے بغیر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کےلیے اپنی ترجیحات کا اعلان کیا تھا۔
صدر میکرون نے گزشتہ ہفتے اہم رہنماؤں کے ساتھ دو ملاقاتوں کی میزبانی کرتے ہوئے، واشنگٹن کی پالیسی میں تبدیلی پر گفتگو کی تھی۔